Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹورس مال آتشزدگی: لیگی رہنما اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے

جعلی رپورٹ پیش کی توعدالت میں چیلنج کریں، حنیف عباسی
شائع 21 اکتوبر 2022 12:08pm
تصویر: انٹرنیٹ
تصویر: انٹرنیٹ

اسلام آباد کے سب سے بڑے سینٹورس مال میں آتشزدگی کے معاملے پرلیگی رہنما حنیف عباسی اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کمیٹی اب تک رپورٹ پیش نہیں کرسکی اگر جعلی رپورٹ پیش کی گئی، توعدالت میں چیلنج کریں اور وقت آنے پر سب کے نام سامنے لے کرآؤں گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا بیان ایسے موقع پر آیا جب اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی مال میں لگنے والی آگ کی تحقیقاتی رپورٹ تاحال پیش نہیں کی گئی۔

تاجربرادری اور نجی مال کی انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رہنما حنیف عباسی نجی مال کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔

 تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ معاملے پر وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی جس میں دو دن کے اندر مال کو دی سیل کرنے کا مطالبہ ان کے سامنے رکھا گیا لیکن اس بات کو 4 روز گزر چکے ہیں تاحال کوئی عملدرآمد نظر نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹورس مال میں آگ بھڑکانے والا مادہ موجود تھا، ابتدائی رپورٹ

حنیف عباسی نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر جعلی رپورٹ جمع کرائی گئی، تو اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں تک مال کو ڈی سیل کیا جائے ورنہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہزاروں دکانداروں اور تاجروں سمیت پرسوں سینٹورس مال کے باہر پہنچیں گے اور آپ سب کو معافی مانگنے پرمجبور ہوجائیں گے۔

اسلام آباد

Hanif Abbasi

centaurus mall fire