Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمران اتحاد کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

50 سے زائد اراکین سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط بھی کروا لئے
شائع 21 اکتوبر 2022 11:39am
آرٹ ورک ۔۔۔۔۔۔ آج ڈیجیٹل : ساجد صدیق
آرٹ ورک ۔۔۔۔۔۔ آج ڈیجیٹل : ساجد صدیق

حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کی جانب سے جلد ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔

تحریک عدم اعتماد پر اراکین کے دستخط لینے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 50 سے زائد اراکین کے دستخط لئے جا چکے ہیں۔

حکمران اتحاد کو ایوان بالا میں 67 اراکین جبکہ اپوزیشن کو صرف 33 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

مرزا محمد آفریدی کو تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین منتخب کرایا تھا، تحریک پر ووٹنگ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں ہوگی۔

حکمران اتحاد نئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے جے یو آئی (ف )یا اے این پی میں سے کسی ایک جماعت کے سینیٹر کو امیدوار کے طور پر لائے گا۔

PDM

no confidence motion

deputy chairman senate

mirza mohammad afridi