Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی نااہلی کے لئے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات عائد

آرٹکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کس مں فریق نہں بنایا جاسکتا
شائع 21 اکتوبر 2022 11:10am
آرٹ ورک ۔۔۔۔ ساجد صدیق
آرٹ ورک ۔۔۔۔ ساجد صدیق

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کے لئے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس کے جواب میں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے 6 اعتراضات عائد کئے گئے ہیں۔

اعتراضات کے مطابق بتایا نہیں گیا کہ کیس میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے؟ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ فریقین کو کیس کی کاپی نہیں بھجوائی گئی اور نہ ہی درخواست گزار نے دوسرے فورم پر رابطہ کیا۔

pti

Supreme Court

PM Shehbaz Sharif

Andleeb Abbas