Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے بطور وزیراعظم ساڑھے 3 سال میں کتنے غیر ملکی دورے کیے؟

یکم اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران کیا تحائف ملے؟
شائع 21 اکتوبر 2022 10:30am
عمران خان (فوٹو : فائل )
عمران خان (فوٹو : فائل )

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بطوروزیراعظم ساڑھے تین سال میں31 غیر ملکی دورے کیے۔

اقتدار کے 1240 دنوں میں سے 47 دن بیرون ملک گزارے جن میں سعودی عرب، یو اے ای، چین، ملیشیا اور کرغستان شامل ہیں، سب سے طویل 6 روزہ دورہ امریکا تھا، ان دوروں کے دوران وزیراعظم کو سربراہ ممالک کی جانب سے بیش قیمت تحائف بھی ملے ۔

سابق وزیراعظم کے مطابق انہیں اوران کی اہلیہ کو یکم اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران 58 تحائف ملے، جن میں گل دان، میزپوش، آرائشی سامان، چھوٹے قالین، بٹوے، پرفیوم، تسبیح، خطاطی، فریم اور پین ہولڈرز تھے، اس کے ساتھ گھڑی، قلم، کفلنگز، انگوٹھی اور بریسلیٹ والی کٹس بھی شامل تھی۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری جوب میں بتایا گیاکہ تحائف میں صرف 14 چیزیں ایسی تھیں جن کی مالیت 30 ہزار روپے سے زائد تھی جنہیں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت رقم کی ادائیگی کرکے خریدا گیا۔

عمران خان کے تحریری جواب میں 4 تحائف فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

imran khan

tosha khana case

politics Oct 21