Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلزپارٹی سے مذاکرات میں 6 ماہ بعد پیش رفت ہوئی، خواجہ اظہارالحسن

پہلے مرحلے میں کچھ شقوں پراتفاق ہوگیا، ایم کیو ایم رہنما
شائع 21 اکتوبر 2022 09:36am
تصویر: انٹرنیٹ
تصویر: انٹرنیٹ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان بلدیاتی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترامیم کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان بہادرآباد مرکزمیں ملاقات ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار نے بتایا 6 ماہ بعد آج پیپلزپارٹی کے ساتھ کچھ پیش رفت ہوئی ہے پہلے مرحلے میں کچھ شقوں پراتفاق ہوگیا جبکہ کچھ تجاویز پر مزید کام ہوگا۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آرٹیکل 40 اے کی روح کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں، بدقسمتی سے کسی صوبے نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا ہم وہ واحد جماعت ہیں جو عوام کے لئے اختیارات مانگ رہے ہیں۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے دو ارکان کو وفاق میں وزارتیں مل گیئں ہیں، ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری گورنر بن گئے ،صادق افتخار وزیر مملکت عبدالوسیم کے پی ٹی کے ٹرسٹی بن چکے ہیں۔

PPP

MQM Pakistan

Khawaja Izharul Hassan

politics Oct 21