Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے اس کوٹ کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

مریم نواز ان دنوں لندن میں موجود ہیں
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2022 12:14am

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اس وقت لندن میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور اسی دوران ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے جس کی وجہ ان کا مہنگا کوٹ ہے ۔

وائرل ہونے والی تصویر میں مریم نواز نے والد کے ہمراہ لانگ کوٹ پہن رکھاہے جس کی قیمت مبینہ طور پر 6 ہزار 380 امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مہنگا ترین کوٹ معروف برانڈ ”ارمانو سکروینو“ کا ہے جس کی قیمت 5 ہزار 266 امریکی ڈالر یعنی 11 لاکھ 63 ہزار 796 پاکستانی روپے ہے ۔

لیکن جب برانڈ کے آفیشل ویب سائٹ پر اس کوٹ کی قیمت دیکھیں گے تو آپ اور بھی حیران رہ جائیں گے کیونکہ ویب سائٹ پر اس کوٹ کی قیمت 5 نہیں بلکہ6 ہزار 380 امریکی ڈالر رکھی گئی جو پاکستانی 14 لاکھ 9 ہزار980 روپے بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوئیں تھیں جہاں انہوں نے تین سال بعد والد سے ملاقات کی اور ان دنوں وہیں موجود ہیں ۔

Maryam Nawaz

fashion