Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمارٹ فون لینے کیلئے 16 سالہ لڑکی خون فروخت کرنے کی کوشش

لڑکی سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فون آن لائن آرڈر بھی کر چکی تھی
شائع 20 اکتوبر 2022 10:22pm

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک 16سالہ لڑکی ’اسمارٹ فون‘ خریدنے کے لیے اپنا خون فروخت کرنے بلڈ بینک پہنچ گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ کم عمر لڑکی ضلع بالور گھاٹ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں واقع بلڈ بینک میں گئی تھی اور وہاں ملازمین سے کہا کہ وہ اپنا خون فروخت کرنا چاہتی ہے، ملازمین نے جب اس سے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ اسمارٹ فون خریدنا چاہتی ہے۔

ملازمین نے چائلڈ لائن انڈیا کو مطلع کیا جنہوں نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر اسے سمجھایا بجھایا اور پھر اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ لڑکی 9ہزار بھارتی روپے (تقریباً 24ہزار پاکستانی روپے) کا ایک سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فون آن لائن آرڈر بھی کر چکی تھی اور اب 9ہزار روپے جمع کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

بلڈ بینک کے ملازم کانک کمار داس نے بتایا کہ جب لڑکی بلڈ بینک آئی تو ہم سمجھے کہ شاید اس کا کوئی عزیز اسپتال میں داخل ہے اور وہ اس کے لیے خون حاصل کرنے کے لیے آئی ہے۔

تاہم جب اس نے کہا کہ وہ خون بیچنا چاہتی ہے تو ہم ہکا بکا رہ گئے چونکہ لڑکی کم عمر تھی لہٰذا ہم نے اس سے خون لینے کی بجائے چائلڈ کیئر ڈپارٹمنٹ والوں کو مطلع کر دیا۔

smart phone