Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھیں گے: وائٹ ہاؤس

نئے وزیراعظم کے ساتھ کام کریں گے، امریکا
شائع 20 اکتوبر 2022 08:27pm

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رون کلین نے کہا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور نئے آنے والے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو جاری رکھے گا۔

ایم ایس این بی سی کو انٹرویو میں رون کلین نے بتایا کہ امریکا نے ہمیشہ برطانیہ کے ساتھ خصوصی تعلقات رکھے ہیں اور یہ تعلقات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ برطانیہ کس کو اپنا اگلا وزیر اعظم منتخب کرتا ہے۔

کلین نے بہت سے مشترکہ وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روس کی جارحیت، ایسے علاقوں کے طور پر جہاں دو تاریخی اتحادیوں کا اتحاد جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ”ہم وزیر اعظم ٹرس کے بعد جو بھی ہوگا اس کے ساتھ کام کرینگے۔“

برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لِز ٹرس صرف 45 دن تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں جوکہ برطانیہ کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کا سب سے مختصر ترین دور ہے، انہوں نے شہازادہ چارلس کو بھی اپنے استعفے سے آگاہ کردیا ہے۔

white house

USA

Prime Minister

British