Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منال خان دو بندروں کے درمیان پھنس گئیں؟

منال خان اور احسن محسن اکرام تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے کررہے ہیں
شائع 20 اکتوبر 2022 07:43pm

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر و اداکار احسن محسن اکرام ان دنوں تھائی لینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت منال خان اپنے شوہر کے ہمراہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

منال خان نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں تھائی لینڈ کے سفاری ورلڈ میں موجود ہیں جبکہ ویڈیو میں ایک طرف ان کے شوہر اور دوسری طرف ایک بن مانس موجود ہے اور دونوں منال خان کے گال پر بوسہ دے رہا ہے ۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے منال خان نے کیپشن دیا کہ دو بندروں میں پھنس گئی ۔

دونوں اداکاروں کو بینکاک میں کئی جگہوں کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Minal Khan

Mohsin akram khan