Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں پر تشدد کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار

عدالت نے والد کی استدعا پر معاملہ نمٹا دیا۔
شائع 20 اکتوبر 2022 07:06pm

کراچی کے علاقے منظورکالونی میں گھر میں بچوں پر تشدد کی وائرل وڈیو کا معاملے پر عدالت نے بچوں کے والد کی استدعا پر معاملہ نمٹا دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں منظور کالونی میں گھرمیں بچوں پر تشدد سے متعلق سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران بچوں کے والد نے اپنے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا۔

بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی کیخلاف مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتا، ویڈیو تین ماہ پرانی ہے، جس کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا گیا۔

اس موقع پر موجود بچوں کو بھی کہنا تھا کہ اپنے چچا کیخلاف کوئی شکایت نہیں کرنا چاہتے۔

جس پر عدالت نے بچوں کے والد کی استدعا پر معاملہ نمٹا دیا۔

karachi

court

children torture case