Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ایف آئی اے طلب

ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے
شائع 20 اکتوبر 2022 05:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے اعظم خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 25 اکتوبر بروز منگل کو دن ایک بجے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشتگردی میں سیکرٹری داخلہ کی درخواست پر انکوائری درج کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سفارتی سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے دور میں اعظم خان ان کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

FIA

اسلام آباد

imran khan

audio leak

Azam Khan

anti terrorism

politics Oct 21