Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کیبل اورانٹرنیٹ کے تاروں کے جال کو زیرِ زمین کرنے کا فیصلہ

تاروں کو زیرزمین کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی
شائع 20 اکتوبر 2022 03:12pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

شہرقائد کی خوبصورتی میں اضافے کے پیش نظر کیبل اورانٹرنیٹ کے تاروں کے جال کو زیرِ زمین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کیبل آپریٹرز اورانٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے بکھرہوئے تاروں کے جال کو زیرزمین کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

چیئرمین کیپ خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کراچی شہرکی خوبصورتی کے لئے کیبل آپریٹرز اورانٹرنیٹ سروس پروائیڈرز سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے لئے روڈ کٹنگ چارجز معاف کرکے روڈ کٹنگ کی قانونی اجازت دی جائے۔

karachi

Karachi Cable Operators

Khalid Arain