Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، بھارتی وزیرکھیل دھمکیوں پر اترآئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 05:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہندوستان ٹائمز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہندوستان ٹائمز

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کے ایشیا کپ 2023 کے لئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر بھی دھمکیوں پر اترآئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارت کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی کیونکہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا

ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیرکھیل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت آئے گی، 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لئے ہم پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے، تمام ٹیمیں جو ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرتی ہیں وہ سب مدعو ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی کےبھارتی بیان پر پی سی بی کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نے کئی مرتبہ بھارت کا دورہ کیا اور یہاں کرکٹ کھیلی، میں سمجھتا ہوں کہ بھارت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کوئی اسے ڈکٹیٹ کرے، کسی کے پاس اس کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے کہ کوئی ایسا کرے، میں توقع کرتا ہوں کہ سب ٹیمیں آئیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ایشیاکپ کے لئے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جس پر پی سی بی نے گزشتہ روز اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو احتجاجی خط بھی لکھا تھا۔

خط میں لکھا گیا تھاکہ اے سی سی کے صدر جے شاہ سے وضاحت طلب کی جائے کہ انہوں نے تنہا ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا بیان کیوں دیا، اگراکیلے ہی فیصلے کرنے ہیں تو پاکستان کونسل سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ بھی کرسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینست کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔

PCB

BCCI

Asia cup

asian cricket council

Pakistan vs India

jay shah

anurag thakur