Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آڈیو لیکس معاملہ، عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی جائے، درخواست
شائع 20 اکتوبر 2022 02:36pm
عمران خان (فوٹو: روئٹرز)
عمران خان (فوٹو: روئٹرز)

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی خفیہ نگرانی کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

دائر درخوست میں سیکرٹری داخلہ، دفاع ، آئی ٹی اور اطلاعات سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس و ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا، بحیثیت وزیراعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ ٹیلی فون لائن بھی بگ ہوگئی۔

pti

Supreme Court

imran khan

audio leak

politics Oct 21