Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں جرائم کیخلاف بھر پور کارروائی کی جارہی ہے، گورنرسندھ

شہر جرائم کے جلد نمایاں کمی نظرآئے گی، گورنر
شائع 20 اکتوبر 2022 02:34pm
اسکرین گریب: پی ٹی وی
اسکرین گریب: پی ٹی وی

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم کے خلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے جلد نمایاں کمی نظرآئے گی۔

حال میں ہی گورنرسندھ کا عہدہ سنبھالنے والے کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جرائم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، آنے والے دنوں میں اسٹریٹ کرائمزمیں نمایاں کمی نظرآئے گی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ فلاحی کام کرنے والوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے جبکہ شہر میں ایسے لوگ موجود ہیں، جو کارخیرکا کام کررہے ہیں۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم سے متعلق کامران ٹیسوری نےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ شہرمیں اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پائیں گے ساتھ ہی مسائل کے حل پر توجہ دے رہے ہیں۔

Governor Sindh

Karachi Crime

kamran tessori