Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چترال: ضلعی انتظامیہ نے چوری پر3 گدھوں کو دھرلیا

گدھوں کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2022 02:58pm

چترال کی ضلعی انتظامیہ نے گدھوں کو چوری کے الزام میں گرفتارکرکے انوکھی مثال قائم کردی۔

اسسٹنٹ کمشنر دروش کا کہنا ہے کہ مذکورہ گدھوں پر قیمتی لکڑیاں لاد کر اسمگل کی جا رہی تھیں، ضلعی انتظامیہ کے پہنچنے پرٹمبر مافیا کے کارندے گدھے وہیں چھوڑ کرفرار ہو گئے۔

ملزمان کے فرار ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے گدھوں کوہی حراست میں لے لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر(اے سی) توصیف اللہ نے بتایا کہ ملزمان تاحال مفرور ہیں جبکہ گدھوں کو محکمہ فاریسٹ کی تحویل میں رکھا گیا یے۔

اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے محکمہ فارسٹ کو گدھے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی.

بعد ازاں گدھے عدالت میں پیش گئے گئے جہاں سے مجسٹریٹ نے انہں محکمہ مال کے حوالے کر دیا۔

KPK

Chitral

Donkey