Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم برسبین سے میلبرن پہنچ گئی

قومی ٹیم کل سے میلبرن میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 01:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن پہنچ گئی، جہاں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا شیڈول ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کل سے بھارت کے خلاف اپنے پہلے ٹاکرے کے لئے میلبرن میں بھرپور ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

اس سے قبل برسبین میں قیام کے دوران پاکستان ٹیم نے 2وارم اپ میچز کھیلےاورایک ٹریننگ سیشن بھی کیا۔

وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی نہیں ملی،انگلینڈکے خلاف میچ میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ افغانستان کے خلاف میچ بارش کے باعث نامکمل رہا۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ ہفتے سے شروع ہورہا ہے، پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز23 اکتوبر کو میلبرن میں بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا۔

میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

cricket

PCB

ICC

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

MELBOURNE

Brisbane