ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کا نیدرلینڈ کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو جیت کے لئے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا کے شہر جی لانگ میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے نویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈ ز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ، اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 ہی چھکے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاتھوم نسانکا 14، دھانن جیا دی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19، کپتان داسن شناکا 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈزکی جانب سے پاؤل وین میکرن اور بس ڈی لیڈز نے 2، 2 جبکہ فریڈ کلاسین اور ٹیم وینڈر گیوٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے۔
Comments are closed on this story.