Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شور مچانے پر گاڑی سے 15 سالہ لڑکی بازیاب

ملزمان اسلام آباد جسم فروشی کروانے لئے لے جا رہے تھے، متاثرہ لڑکی
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 06:34pm

لاہورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کے چُنگل سے 15 سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔

متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزمان اسلام آباد جسم فروشی کروانے لئے لے جا رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اغوا کاروں میں دو مرد اور دو خواتیں شامل ہیں، جو لڑکی کو کارمیں اغوا کرکے لے جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو ناکے پر روکا، تو کار میں سوار لڑکی نے شور مچایا، جس کے بعد پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس کے مطابق 15 سالہ مغوی لڑکی کی شناخت فاطمہ راشد کے نام سے ہوئی ہے، جو شکر گڑھ کی رہائشی ہے۔

لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہے۔

lahore

Punjab police

Child Kidnap