Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں (ن) لیگ کے مقامی رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

6 مسلح ڈاکو راجہ رؤف کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ساتھ لے گئے
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 11:38am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما راجہ رؤف کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق جہلم میں 6 مسلح ڈاکو ن لیگ کے مقامی رہنما راجہ رؤف کے گھر میں داخل ہوئے۔

ڈاکو لوٹ مار کے بعد راجہ رؤف کو ساتھ لے گئے اور فائرنگ کرکے راجہ رؤف کو قتل کردیا۔

جہلم میں ڈکیتی اور اغواء کی مبینہ واردات کے دوران (ن)لیگ کے مقامی رہنما کے قتل کی خبر آج نیوز پرنشر ہوتے ہی آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور لواحقین سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد سمیت پولیس کی بھاری نفری نےاسپتال پہنچ کرمختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مشکوک ہے ،قتل کرکے لوش دینہ پھینکی گئی ہے،ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ ڈکیتی اور اغواء کے دوران سابق چیئرمین راجہ رؤف کا قتل کیا گیا ہے یا کچھ اور وجوہات ہیں۔

PMLN

Jehlum

robbers killed

raja rauf