Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے بھتہ خوری، دہشتگردی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز
شائع 20 اکتوبر 2022 09:16am
تصویر: انٹرنیٹ
تصویر: انٹرنیٹ

پاکستان رینجرز اور پولیس انٹیلی جنس نے کراچی کے لیاقت آباد ٹاؤن میں مشترکا کارروائی کی ہے۔

کارروائی میں بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی میں ملوث ملزم وسیم جاوید عرف وسیم باس عرف وسیم ٹنڈا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ ملزم ایم کیوایم لندن کے سیکٹر لیاقت آباد کا کارکن رہا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم دیگرساتھیوں کے ہمراہ بھارتی ایجنسی را سے بارودی مواد تیار کرنے اس کا استعمال اور ہتھیاروں کو چلانے کا تربیت یافتہ ہے جو کہ ایم کیوایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

Sindh Rangers

Crime

Karachi Crime