Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز احتجاج پر، او پی ڈیز کابائیکاٹ

تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 09:52am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر مطالبات منوانے کے لئے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیزکا بائیکاٹ کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس، ہاؤس آفیسز سمیت پی جیز کی تنخواہوں میں اضافہ، ڈیپوٹیشن پالیسی، ڈینٹسٹ ڈاکٹرز کی نشستوں میں توسیع کی جائے۔

ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز پھر مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر مطالبات کی منظوری کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت اور ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں ہونے والی کرپشن کا آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا کہ محکمہ صحت اور اسپتالوں میں جاری کرپشن سے پردہ اٹھایا تو انتظامیہ برا مان گئی۔

ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لئے میئرپشاور زبیر علی بھی پہنچ گئےاور کہا کہ پڑھے لکھے طبقے کا سڑکوں پر آنا لمحہ فکریہ ہے ۔

مئیر پشاور زبیر علی کی جانب سے وائی ڈی اے کی ڈیمانڈز حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج مؤخر کردیا۔

karachi

KPK

sindh govt

yound doctors association