Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم نے تین نام بھیجے لیکن حکومت نے ٹیسوری کو گورنر بنایا: وسیم اختر

میرا ووٹ بینک توڑنے کے لئے غلط حلقہ بندیاں بھی کی جارہی ہیں
شائع 19 اکتوبر 2022 11:27pm
Karachi main baldiyati elections multawi - waja kiya?| Spot Light with Munizae Jahangir | Aaj News

سابق میئر کراچی اور رہنما متحدعہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وسیم اختر کا کہنا ہے کہ متحدہ تمام مسائل کا حل نہیں ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی انتخابات مارشل لاء یا سپریم کورٹ کے احکامات پر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلےحلقہ بندیاں ٹھیک کی جائیں، اگرحلقہ بندیوں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت کو چھوڑ سکتے ہیں، میرا ووٹ بینک توڑنے کے لئے غلط حلقہ بندیاں بھی کی جارہی ہیں۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل ایم کیوایم نہیں ہے، تحریک انصاف نے ہم سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے اور پیپلز پارٹی ہمارے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ گورنر سندھ کے لئے ہم نے تین بھیجے لیکن حکومت نے کامران ٹیسوری کو گورنر بنا دیا۔

Federal govt

PPP

Governor Sindh

سپاٹلایٹ

MQM Pakistan

Sindh Local Government Election