Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانا غیر آئینی، یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے‘

بلدیاتی الیکشن کافی عرصہ سے آگے بڑھائے جارہے ہیں: صلاح الدین احمد
شائع 19 اکتوبر 2022 06:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
فوٹو — لیگل آؤٹ ریچ
فوٹو — لیگل آؤٹ ریچ

ماہر قانون صلاح الدین احمد نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار دے دیا۔

ایک بیان میں صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر ایک مرتبہ پھر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے، یہ فیصلہ بالکل غلط ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کافی عرصہ سے آگے بڑھائے جارہے ہیں، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، ملتوی کرنے کا فیصلہ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آتا ہے۔

صلاح الدین احمد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف جانبداری کا الزام لگانے والوں کو بھی تقویت ملے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز 23 اکتوبر کو ہونے والے کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیے تھے جب کہ اس سے قبل سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو تین بار خط بھی لکھ چکا ہے۔

Election commission of Pakistan

Contempt of Court

Sindh Local Government Election

barrister salahuddin ahmed