Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس سے تیل لینا ہمارا حق ہے، بہتر ڈیل ہوگی تو ضرور لیں گے: وزیر خزانہ

ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم بنتی ہے، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2022 06:49pm
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت روس سے تیل لے سکتا تو یہ ہمارا بھی حق ہے، اگر بھارت جیسی شرائط ہوں گی تو ڈیل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے واشنگٹن میں حکام کو روس سے تیل درآمد کرنے والی بات سے آگاہ کردیا ہے جس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بھی آئندہ دنوں میں بہتر ہوجائیں گے، ہم معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، عوام پرمہنگائی کا بوجھ کم کریں گے جب کہ ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم بنتی ہے، اس کا اضافہ مصنوعی ہے۔

russia

Ishaq Dar

اسلام آباد

USD VS PKR