Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی الیکشن میں کامیابی، پیپلز پارٹی کی کراچی میں اظہار تشکر ریلی

بلاول بھٹو حکیم بلوچ کی رہائشگاہ سے خطاب کریں گے
شائع 19 اکتوبر 2022 05:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کی کراچی میں اظہارِ تشکر ریلی نکالی گئی۔

وزیر خارجہ و چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ملیر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو بھی موجود ہیں جن کا پارٹی کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نو منتخب رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ کی رہائشگاہ جا کر خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 237 کراچی 2 سے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شکست دی تھی۔

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

by-election