Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ششی تھرور کے بال ،سلجھائیں گے ریاضی کے سوال

ریاضی کے بنگلا دیشی استاد نے بھارتی سیاستدان کو خط لکھ دیا
شائع 19 اکتوبر 2022 03:10pm
تصویر: اوپی انڈیا ڈاٹ کام
تصویر: اوپی انڈیا ڈاٹ کام

انسانی تخیل کسی بھی چیزکو کیا سے کیا سمجھ بیٹھے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ یقین نہیں آتا تو بھارتی سیاستدان کے لیے بنگلہ دیش سے آنے والے ایک انوکھے ترین خط کے مندرجات جان لیجئے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے اپنےآفیشل ٹوئٹرہینڈل پراپنے نام بنگلہ دیش سے آنے والے خط کی تفصیلات شیئرکیں ، اپنی نوعیت کا یہ منفرد خط سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے۔

ڈھاکا سے آنے والا یہ خط ریاضی کے استاد جالاج چترویدی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

ششی نےاپنی ایک دلچسپ تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ بنگلا دیشی استاد کے مطابق، ”ریاضی کو نمبروں سے آگے پڑھایا جانا چاہیے، گریڈ 12 کی ریاضیاتی ماڈلنگ میں ہم نے دریافت کیا کہ آپ کے بال کوارٹک فٹ کی بہترین مثال ہیں“۔

جالاج چترویدی نے بھارتی سیاستدان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ ان کی جانب سے بھیجی گئی تصویرپرغورفرمائیں اور بلا ججھک آگے بھی استعمال کریں۔

ریاضی میں دماغ کا تیزہونا حیران کن نہیں لیکن ایسی تیزی کہ سرحد پار کے سیاستدان کا ہیئراسٹائل بھی فارمولا لگنے لگے،سوشل میڈیا صارفین بنگلادیشی استاد کی تیز ترین قوت مشاہدہ کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ششی تھرورکی ٹویٹ پرمحظوظ ہونے والے صارفین تعریفی تبصروں کے علاوہ خود بھی ایسا ہی ہیئراسٹائل اپنانے کی خواہش کااظہارکررہے ہیں۔

india

Bangladesh

Shashi Tharoor

Mathematics Teacher