Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلاب متاثرین کا احتجاج، کراچی سے اندرون سندھ جانے والی سڑک بلاک

ٹریفک 5 گھنٹے تک معطل رہا
شائع 19 اکتوبر 2022 02:19pm
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کراچی سے لاڑکانہ حیدرآباد شہداد کوٹ آنے جانے والی سڑک بلاک کردی۔

شہداد کوٹ نصیرآباد کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے کراچی نصیرآباد انڈس ہائی وے بائی پاس روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کرکے ٹائر جلاکر دھرنا دیا۔

احتجاج کے باعث کراچی لاڑکانہ حیدرآباد شہداد کوٹ آ نے جانے والی ٹریفک 5 گھنٹے تک معطل ہوگئی جبکہ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

اس موقع پر معشوق علی کانڈرو حزب اللہ کریم بخش اور دیگر نے کہا کہ ہمارا گاؤں نبی بخش کانڈرو سیلابی پانی میں ڈوب گیا تھا اور ہماری فصل بھی تباہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ابھی تک نہ ہم کو راشن ٹینٹ دی رہی اور بارش کے گندے پانی کی وجہ سے ہمارے بچے اور عورتیں مرد بھی بیمار پڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے 5 گھنٹے کے بعد ٹریفک موٹر وے افسران کی یقین دینی پر دھرنا ختم کیا گیا۔

karachi

sindh

floods