Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمام قوانین کو روند کر مفرور اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ لگایا گیا، فواد چوہدری

ملک کی معیشت تباہی کا شکا رہے اور نیرو بانسری بجارہا ہے
شائع 19 اکتوبر 2022 10:19am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام قوانین کو روند کر مفرور اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ لگایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈارکودرآمد کرکے وزیرخزانہ لگایا گیا، دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھرجعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہورہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کا شکا رہے اور نیرو بانسری بجارہا ہے۔

pti

Ishaq Dar

اسلام آباد

politics Oct 19