Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راک بھی میدان میں

میلبورن کے تاریخی گراؤنڈ میں بڑا مقابلہ 23 اکتوبر کو ہو گا
شائع 19 اکتوبر 2022 10:29am
تصویر:ڈوین جانسن
تصویر:ڈوین جانسن

کرکٹ کے میدان میں پاک بھارت ٹاکرا شائقین کا جوش وخروش ہمیشہ ہی بڑھانے کا سبب بنتا ہے، خصوصاً بات ہو بڑے مقابلوں کی تو پھرتو گراؤنڈ کے علاوہ بھی سرحد کے دونوں پار جذبہ دیدنی ہوتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے اس بار جوش وخروش میں مزید اضافہ کرنے کے لیے سُپراسٹار راک بھی میدان میں ہیں ۔

دی راک کی عرفیت سے پہچانے جانے والے امریکن کینیڈین اداکار ڈوین ڈگلس جونسن ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹارریسلررہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پروڈیوسر،بزنس مین اور سابقہ فٹبال کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں راک 23 اکتوبرکو ہونے والے پاکستان اوربھارت کے بڑے مقابلے کی تشہیرکررہے ہیں۔

یہ ویڈیو بھارتی چینل اسٹاراسپورٹس کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جس میں راک شائقین کوپیغام دے رہے ہیں کہ،”یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ عظیم ترین حریف آپس میں ٹکرائیں گے تو دنیا ساکت رہ جائے گی“۔

میلبورن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں آنے والے اتوار کو سجنے والا یہ مقابلہ اس لحاظ سے بھی دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل ہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو پوری 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ شاندار میچ 24 اکتوبرکوہواتھا،گرین شرٹس پورے ایک سال بعد حریف کو ویسی ہی شکست دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔

cricket

T20 World Cup

Dwayne Johnson

Pakistan vs India

T20 WORLD CUP 2022

The Rock