Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

سوشل میڈیا سے کوک اسٹوڈیو، جسٹن بی بیز اب کیا کریں گی؟

ہر ایک کلچر کیلئے مخصوص گانا، جسٹن بی بیز نے اپنی خواہش بتادی
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2022 09:40am

جسٹن بی بیز کا شہرت کی بلندیوں کی جانب سفر جاری ہے، سوشل میڈیا سے پاکستانی میڈیا اور اب انٹرنیشنل میڈیا پر بھی دونوں بہنیں اپنی منفرد پہچان بنارہی ہیں اور مستقبل میں مختلف کلچر کیلئے منفرد گانے گانا چاہتی ہیں۔

مقدس اور ثانیہ دونوں بہنوں نے گزشتہ دنوں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک شو ’کوک اسٹوڈیو‘کے دبئی میں ہونے والے لائیو کنسرٹ میں پرفارم کیا ۔

اس حوالے سے آج ڈیجیٹل سے گفتگو میں جسٹن بی بیز (جسٹن گرلز ) کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ انہیں پاکستان سے باہر گانے کا موقع ملا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں تاہم مستقبل میں بھی انہیں کسی ملک سے آفر تو وہ ضرور قبول کرینگی۔

موسیقی سیکھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ تر پاکستانی کلاسیکل میوزک اپنی والدہ سے سیکھا ہے لیکن اب ہم نے اپنے آپ کو تبدیل کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق راجستان سے ہے اور موسیقی ان کا کام ہے اس لیے انہوں دوسروں سے الگ کچھ نیا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

کوک اسٹوڈیو تک پہنچنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم کوک اسٹوڈیو تک پہنچیں گے لیکن والدہ کی دعاوں کی وجہ سے آج ہم دبئی میں پرفارم کرنے جارہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مستقبل میں بہت سارے گانے الگ الگ طرح گانا چاہتے ہیں جو کہ ہر ایک کلچر اور ملک کے لیے مخصوص ہو اور ورلڈ ٹور کرنا چاہتے ہیں ’۔

لاہور کی مقدس اور ثانیہ کا کینیڈین سنگر جسٹن بیبر کا گایا ہوا ایک گانا ’بے بی‘ انٹرنیٹ پر 2015 میں وائرل ہوا تھا۔

ویڈیو میں دونوں بہنیں گانا گاتی ہیں جبکہ پس منظر میں ان کی والدہ ایک برتن پر ساز بجا رہی ہیں، اسی گانے کے پس منظر میں ان کا نام جسٹن بی بیزرکھا گیا۔

جسٹن بی بیز کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے ترانے ’پھر سے گیم اٹھا دیں‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

justin bibis