Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فلم ٹچ بٹن کا ٹریلر دیکھیں

فلم رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2022 10:58pm

پاکستانی اداکار فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔

فلم ٹچ بٹن بھی دیگر پاکستانی فلموں کی طرح بہت سی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی۔ ٹچ بٹن کی شوٹ کا پہلا اسپیل 2018 میں مکمل ہوا۔ ٹچ بٹن کو پاکستان اور ترکی میں عکس بند کیا گیا۔

فلم کے 3منٹ 5 سیکنڈ کے طویل ٹریلر میں ایکشن ، رومانس اور کامیڈی سمیت ڈانس نمبر کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا ۔

آج فلم کا ٹریلر ریلیز تقریب منعقد ہوئی جہاں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔

ٹچ بٹن کی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین ، فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں۔

یہ فلم جہاں فرحان سعید کی پہلی فلم ہوگی وہیں یہ فلم ان کی اہلیہ عروہ حسین کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم بھی ہوگی۔

فلم کی ہدایت دیں ہیں قاسم علی مرید نے جبکہ اس فلم کو عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

Tich button