Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ماضی کی طرح کمزور حکومت ملی تو نہیں لوں گا: عمران خان

کرپٹ حکومت کے نیچے زندہ رہنے سے بہتر ہے کہ بندہ مر جائے
شائع 18 اکتوبر 2022 09:55pm
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جو آرمی چیف ہو۔ فوٹو — فائل
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جو آرمی چیف ہو۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی اتحادیوں کے ساتھ بنان پڑی تو نہیں بناؤں گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے عمران خان نےکہا کہ شفاف انتخابات معاشی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ ہے، میں ہمیشہ آزاد میڈیا کا قائل رہا ہوں، میڈیا آزادی سے انہیں خوف ہےجوکرپٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف دور حکومت کے واجبات میڈیا ہاؤسز کو اس لئے جاری کیے تاکہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں مل سکیں، میڈیا میں لفافہ کلچر کو فروغ نواز شریف نے دیا تھا، البتہ کرپٹ حکومت کے نیچے زندہ رہنے سے بہتر ہے کہ بندہ مر جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا نے حقیقی آزادی دیکھی ہی نہیں، لہٰذا ہمارا لانگ مارچ میڈیا کے لئے اہم ہے اسی لئے ہمیں سپورٹ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے کمزور حکومت ملی جس میں میری اکثریت نہیں تھی، اسی لئے اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانا پڑی، اگر کمزور حکومت ہو تو آپ اصلاحات نہیں کرسکتے، آئندہ کمزور حکومت ملی تو نہیں لوں گا۔

پی ٹی آءی چیئرمین نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جو آرمی چیف ہو، میں نے کوئی چوری کی ہے کہ آرمی چیف میری مرضی سے ہو۔

COAS

اسلام آباد

imran khan

Media

pti long march

politics Oct 18

politics Oct 19