Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدر لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیدرلینڈز نے 122 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
شائع 18 اکتوبر 2022 12:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر گیلونگ میں کھیلے جارہے کوالیفائنگ میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز بناسکی۔

نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر بلےبازوں میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس 16، اسٹیفن بارڈ 19 جبکہ ڈیوڈ ویزا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 2 جبکہ ٹم پرنگل، کالن ایکرمین اور رولف وین ڈر مروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز نے نمیبیا کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی اوپننگ جوڑی نے 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، وکرم جیت سنگھ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ نے 35 رنز اسکور کیے۔

ٹام کوپر اور کولن ایکرمین جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم بس ڈی لیڈز نے 30 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

نمیبیا کی جانب سے جے اسمٹ نے 2 جبکہ جان فرائے لنک اور برنارڈ شولٹز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج دوسرے میچ میں سری لنکا اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نمیبیا اور نیدرلینڈز دونوں ہی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہیں، نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا جبکہ نیدر لینڈز نے یو اے ای کو ہرایا تھا۔

cricket

ICC

T20 World Cup

Namibia

first round

nather land