Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 237 ملیر: پی ٹی آئی نے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا

درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا
شائع 18 اکتوبر 2022 11:52am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے علی زیدی نے پی پی امیدوارحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ این اے 237میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں کراچی کے حلقے این اے 237 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شکست دی۔

pti

karachi

imran khan

PPP

by-election

na 237 malir

politics Oct 18