Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: برسبین میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور ٹریننگ

وارم اپ میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس افغانستان سے جیت کیلئے پُرعزم
شائع 18 اکتوبر 2022 09:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم فُل فارم میں ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ملکی سیریزمیں کامیابی کے بعد پُرجوش گرین شرٹس برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں بھر پورٹریننگ میں مصروف ہیں۔

پاکستانی ٹیم برسبین میں 4 دن کا قیام کررہی ہے اور کل اسے انگلینڈ سے وارم اپ میچ میں شکست ہوئی تھی تاہم کھلاڑی کل 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جب کہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

cricket

پاکستان

Australia

T20 World Cup