Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریانکا چوپڑا نے ملالہ یوسف زئی کی حمایت کیوں کی؟

ملالہ نے حال ہی میں امریکی کامیڈین حسن منہاج کو ان فالو کیا ہے
شائع 17 اکتوبر 2022 11:42pm

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی حمایت میں معروف کامیڈین حسن منہاج کو طنز کانشانہ بناڈالا۔

امریکی کامیڈین حسن منہاج نے اس مہینے کے آغاز پر انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہیں ملالہ یوسف زئی کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں حسن منہاج کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں اُنہیں فالو نہیں کرتا۔

حسن منہاج کی اس ویڈیو کے بعد ملالہ یوسف زئی نے بھی انہیں اَن فالو کردیا تھا۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملالہ یوسف زئی کے امریکی کامیڈین حسن منہاج کو ان فالو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حسن منہاج کے انسٹا گرام اکائونٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اٴْنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہی لڑکی ملالہ ہے، پریانکا نے حسن منہاج پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے کہ یہ معمولی چیزوں کو مزاح پر ترجیح دیتے ہیں۔

اب حسن منہاج نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ’ملالہ کلیپس بیک‘ کے عنوان سے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اٴْنہوں نے بتایا ہے کہ 4 اکتوبر کو میں نے مذاق میں یہ کہا تھا کہ ملالہ مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں انہیں فالو نہیں کرتا جس کے بعد جواباً ملالہ نے آن لائن ایک پول کروانے کے بعد مجھے اًن فالو کر دیا۔

اٴْنہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ملالہ میں معذرت چاہتا ہوں مجھے دوبارہ فالو کر لیں، اگرچہ مجھے نہیں معلوم کہ میں آپ کو فالو کروں گا یا نہیں، میں اتنا بھی اہم نہیں ہوں۔

Priyanka Chopra

Malala Yousufzai

Hassan Minhas