Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار عمران اشرف نے اہلیہ سےعلیحدگی کا اعلان کردیا

اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا
شائع 17 اکتوبر 2022 11:23pm

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے اہلیہ کرن اشفاق سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا، عمران اشرف نے انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ان کیلئے سب سے اہم ان کا بیٹا ہے جس کیلئے وہ دونوں بہترین والدین بننے کی کوشش کریں گے۔

اداکار نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔

خیال رہے کہ عمران اشرف نے جولائی 2018 میں ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار سے شادی کی تھی۔

تاہم رواں برس 12 اگست کو اس وقت دونوں کی علیحدگی کے بارے میں چہ میگوئیاں اس وقت شروع ہوگئی تھیں جب ان کی سابقہ اہلیہ کرن نے انسٹاگرام سے عمران اشرف کی تصاویر ڈیلیٹ کرکے نام تبدیل کیا تھا۔

Divorce

Imran Ashraf