Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ عاطف اسلم کے گانے کی پہلی جھلک وائرل

اس میوزک ویڈیو کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی نہیں کیا گیا
شائع 17 اکتوبر 2022 10:09pm

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن کے ساتھ میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک جاری کردی۔

عاطف اسلم نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار ایمی جیکسن ان کے آنے والی میوزک ویڈیو ’مون رائز‘میں نظر آئیں گی۔

گلوکار نے اس گانے کا آفیشل پوسٹر شیئر کیا جس میں وہ اور ایمی جیکسن ایک دوسرے کی آنکھوں میں غور سے دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ گلوکار کی ایک اور تصویر ہے جس میں وہ چاند کے پس منظر میں پرفارم کررہے ہیں۔

پہلی نظر میں پوسٹر دیکھ کر یقینی طور پر اسے رومانوی گانے کی طرف اشارہ ملتا ہےاور ویسے بھی عاطف اسلم اپنے رومانوی گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں ۔

مون رائز گانے کو تارش میوزک کے لیبل کے تحت ریلیز کیا جائے گا جس کی موسیقی اور دھن کے پیچھے راج رنجودھ ہیں۔

اس میوزک ویڈیو کو عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ترون چوہدری اور عمر احمد نے پروڈیوس کیا ہے۔

میوزک ویڈیو کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی نہیں کیا گیا ۔