Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومتی اتحاد نے عمران خان کا جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا

وزیراعظم آئین کے مطابق آرمی چیف تقرری کا فیصلہ کریں گے: پی ڈی ایم
شائع 17 اکتوبر 2022 09:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات کب ہونے ہیں یہ فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتیں کریں گی، کسی جتھے کو فیصلہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آئین و قانون کے مطابق نمٹیں گے، وزیراعظم شہباز شریف آئین کے مطابق آرمی چیف تقرری کا فیصلہ کریں گے۔

اتحادی جماعتوں کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر حکومت نے جلد الیکشن کی تاریخ نہیں تھی تو ہم اکتوبر میں ہی لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

PDM

اسلام آباد

imran khan

pti long march

politics Oct 18