Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مشہور بھارتی ڈرامے کی اداکارہ نے موت کو گلے لگالیا

وشالی ٹھاکر نے ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے'میں اہم کردار ادا کیا تھا
شائع 17 اکتوبر 2022 09:16pm

بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ وشالی ٹھکر نے مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ویشالی نے ہفتہ کی رات پھانسی لگاکر موت کو گلے لگا لیا،ان کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا بھائی نے اسے پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا اور اس کے بعد گھر والے جلدی میں ویشالی کو اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تاہم ویشالی کی آخری رسومات اتوار کی دوپہر کو ادا ہو گئیں۔

ویشالی کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں جا رہی ہوں، میں آپ سے پیار کرتی ہوں ممی پاپا مجھے معاف کرنا۔ میں اچھی بیٹی نہیں بن سکی، براہ کرم راہل اور اس کے خاندان کو سزا ضرور دلوانا، مجھے ڈھائی سال سے راہل اور دیشا نے ذہنی اذیت دی ہے، ورنہ میری روح کو سکون نہیں ملے گا، میں آپ کو قسم دیتی ہوں، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں مجھے افسوس ہے، میں آپ کو چھوڑ کر جا رہی ہوں۔ انہوں نے نوٹ کے آخر میں اپنا پورا نام ویشالی ٹھکر بھی لکھا ہے‘۔

  Photo : etvbharat
Photo : etvbharat

اس سے قبل ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ویشالی نے ایک این آر آئی سے شادی کرنے کا ذکر کیا تھا، انٹرویو کے مطابق ویشالی صرف این آر آئی سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔

  Photo : etvbharat
Photo : etvbharat

ویشالی گزشتہ ایک سال سے اپنے خاندان کے ساتھ اندور میں رہ رہی تھی، وہ اصل میں اُجّین ضلع کے ایک چھوٹے سے مقام مہیپور کی رہنے والی تھیں، ان کا خاندان کاروباری بیک گراؤنڈ سے ہے۔ وہ بگ باس سمیت کئی بھارتی ٹی وی سیریلز کی معروف اداکارہ تھیں۔

ان کا آخری سیریل رکشا بندھن تھا۔ سیریل میں اداکاری دیکھنے والے کبھی یقین نہیں کر سکتے کہ ویشالی ایسا قدم اٹھا سکتی ہے۔