Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نشتر اسپتال سے ملنے والی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ

مارے لوگ لاپتہ ہوئے ہیں، کہیں وہ لاشیں ان کی تو نہیں؟ کشور زہرہ
شائع 17 اکتوبر 2022 09:15pm
نشتر اسپتال ملتان۔ فوٹو — فائل
نشتر اسپتال ملتان۔ فوٹو — فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ سمیت ارکان قومی اسمبلی میں ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے ملنے والی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے لاشیں ملیں ہیں جن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کشور زہرہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ لاپتہ ہوئے ہیں، کہیں وہ لاشیں ان کی تو نہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر بتائیں کہ یہ لاشیں کن کی ہیں۔

اس ضمن میں وزیر مملکت برائے داخلہ اور عبد الرحمان کانجو کا کہنا تھا کہ لاشوں کا ڈی این اے ہونا چاہئے جس سے معلوم ہوسکے کہ لاشیں کس کی ہیں، ہم صوبے سے اس کی رپورٹ منگوائیں گے۔

National Assembly

MQM Pakistan

Nishtar Hospital Multan