نشتر اسپتال کی چھت سے لاشوں کی برآمدگی پر وزیراعلیٰ کا ایکشن
نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر لاشوں کی برآمدگی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایکشن لیتے ہوئے غفلت برتنے پر تین ڈاکٹرز، تین ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں نشتر اسپتال میں لاشیں پھینکنے کے واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت برتنے پر تین ڈاکٹرز، تین ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے دو ایس ایچ اوز معطل کردئیے۔
معطل ڈاکٹرز میں ڈاکٹر مریم، ڈاکٹرعبدالوہاب اور ڈاکٹر سیرت عباس شامل ہیں، جبکہ ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم اور ایس ایچ اوتھانہ سیتل ماڑی بھی معطل کردئے گئے ہیں۔
نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین غلام عباس، سجاد ناصر اورعبدالرؤف کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں، لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا۔
Comments are closed on this story.