Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف پورا نہ کرسکی اور پورٹی ٹیم آؤٹ ہوگئی
شائع 17 اکتوبر 2022 02:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز بنائے، بھارتی بلے بازوں کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔

بھارت کی پہلی وکٹ 78 کے اسکور پر گری، بھارت کی جانب سے اوپننگ بلے باز کے ایل راہول نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 گیندوں پر 57 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے، انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

بھارت کے سوریا کمار یادو نے بھی 33 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،

اس کے علاوہ روہت شرما نے 15، ویرات کوہلی نے 19 اور دنیش کارتھک نے 20 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے کین رچرڈسن نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک، گلین میکسویل اور ایشٹن ایگر نے ایک ایک وکٹ لی۔

بھارت کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے مقابلے کی بھرپور کوشش کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف پورا نہ کرسکی اور 6 رنز سے شکست کھاگئی۔

کینگروز کی جانب سے ایرون فنچ نے 54 گیندوں پر 76 اور مچل مارچ نے 18 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی ، اس کے علاوہ میکسویل نے 23 اور اسٹیون اسمتھ نے 11 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ بھونیشور کمار نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

india

ICC

Australia

T20 World Cup

warm up match

aus vs ind