Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدین میں مدرسے کے استاد کا چھٹی کرنے پرطالبعلم پروحشیانہ تشدد

طالب علم بخار کی وجہ سے مدرسے نہیں گیا تھا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2022 03:48pm

بدین میں استاد نے مدرسے سے چھٹی کرنے پر طالب علم پروحشیانہ تشدد کیا۔

والد کے مطابق بچے کو پانی کے پائپ سے مارا گیا ہے جبکہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ بخارکے باعث بچہ مدرسے نہیں جا سکا تھا جس پراستاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچے کے والد نے کہا کہ استاد نے بچے کا گلا دبایا اور زمین پر بھی پھینکا تاہم بچے کے جسم پر تشدد کے واضع نشانات ہیں۔

دوسری جانب خبر آج ٹی وی پر نشر ہوئی تو چئیرپرسن چائیلڈ پروٹیکشن کمشن سندھ شمیم ممتاز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

شمیم ممتاز نے بچے کو انصاف اور تشدد میں ملوث استاد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔

انہوں نے صوبائی مشیر تنزیلہ قمرانی کو بھی کیس کو خود دیکھنے کے لئے رابطہ کیا۔

پاکستان

Child Abuse

badin