Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا خضدار اور صحبت پور کا دورہ، سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بریفنگ دی گئی
شائع 17 اکتوبر 2022 12:40pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار اور صحبت پورکا ایک روزہ دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیرِ اعظم آج ایک دوزہ دورے پر بلوچستان پہنچے، جہاں انہوں نے خضدار اور صحبت پور کا دورہ کیا۔

شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو صحبت پور ضلع کے دورے کے دوران سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد امداد اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم خضدار میں بی این پی مینگل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے رکن سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ بھی جائیں گے ۔

شہباز شریف اختر مینگل سے ان کے چچا سردار زادہ مہر اللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بلوچستان

khuzdar

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Floods

sohbat pur