Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی منڈی میں تیل کے استحکام کی کوشش کررہے ہیں، سعودی عرب

حرمین شریفین کے زائرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا
شائع 17 اکتوبر 2022 08:47am

سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کے استحکام اور توازن کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں ایران سے عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ایران ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کرے۔

انہوں عالمی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مہلک ہتھیاروں کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کوششیں کو تیز کرے اور افغانستان دہشتگردانہ سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہ نا بنے۔

سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ روس یوکرین جنگ جلد از جلد ختم ہو اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو سیاسی حل کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

حرمین شریفین کے زائرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد کو 30 ملین تک سالانہ پہنچانے کا ہدف ہے۔

Saudi Crown Prince

OPEC

King Salman