Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ رشید کو لال حویلی سے 7روز میں بے دخلی کا نوٹس جاری

اراضی یونٹس خالی کرانے کیلئے پولیس کی مدد طلب۔۔۔
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2022 05:46pm
شیخ رشید (فوٹو:فائل)
شیخ رشید (فوٹو:فائل)

لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی اراضی یونِٹس پر قبضے کے معاملے پر متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو سات یوم میں اراضی خالی کرنے کا نوٹس بے دخلی جاری کردیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونِٹس سات یوم کے اندر خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کردیا جائے گا۔

جبکہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کیلئے خط لکھ دیا،خط میں 19 اکتوبر کو لال حویلی سمیت وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس خالی کرانے کیلئے پولیس کی مدد مانگی گئی۔

دوسری جانب لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہوچکی ہیں متروکہ وقف املاک کے مطابق شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

Case

Lal Haveli