Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل آباد میں دلہا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا

دولہے نے بارات لے جانے سے قبل ووت کاسٹ کیا
شائع 16 اکتوبر 2022 01:59pm
تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز

فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر17 میں دلہا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری تھی کہ کرسچین ٹاؤن میں دلہے نے بارات لے جانے سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

واضح رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

حلقے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے 10 امیدوارمیدان میں اتارے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اور پی ڈی ایم کے عابد شیر کے درمیان مقابلہ ہے۔

ٹی ایل پی کے محمد صدیق اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے خرم شہزاد بھی مدمقابل ہیں۔

حلقے میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 5 لاکھ 5 ہزار 186 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 2 لاکھ 71 ہزار 39 مرد اور 2 لاکھ 34 ہزار 147 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کے استعفے پر خالی ہوئی تھی۔

Faisalabad

bye election2 22