Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف اور عمران خان کی عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل

صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2022 11:05am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں وہاں عوام ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

عمران خان نے کہا کہ مجرموں کے ٹولے سے حقیقی آزادی کا یہ ایک ریفرنڈم ہے، ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور نامعلوم افراد سے نبرد آزما ہیں۔

’ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں ’

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ضمنی انتخابات کے حوالے سےاپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 8 اورپنجاب اسمبلی کے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، عوام پولنگ کے عمل میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کویہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومداراس پر ہے۔

pti

imran khan

by-election

bye election2 22